میانمار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )میانمار میں شدید زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے اور تباہی کا شکار ہونے والی والی عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے کاروائیاں کی جارہی ہیں 7.7 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد1ہزار50تک پہنچ گئی ہے جبکہ3ہزار کے قریب زخمی اور30سے زیادہ لاپتہ ہیں .

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی نے یہ اعدادوشمار میانمار کی فوجی حکومت کے حوالے سے بتائے ہیں عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سارے علاقے میڈیا کی رسائی سے باہر ہیں اور معلوم نہیں کہ ان علاقوں میں کتنا نقصان ہوا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دوبڑے اور گنجان آباد شہروں میں ہر طرف مکمل طور پر یا آدھی گری عمارتیں نظرآرہی ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع ہوئے ابھی تک24گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے ایسی صورتحال میں درست اعدادوشمار کا اندازہ لگانا ممکن نہیں.

زلزلے سے ملک کے دوسرے بڑے شہرمنڈالے کے سابق شاہی محل اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اگرچہ یہ علاقہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے لیکن یہاں آبادی کم ہے اور زیادہ تر مکانات ایک یا دو منزلہ ہوتے ہیں منڈالے کے جنوب مغرب میں واقع سگائنگ کے علاقے میں ایک 90 سال پرانا پل گر گیا منڈالے کو میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون(رنگون) سے جوڑنے والی شاہراہ کے کچھ حصے بھی متاثر ہوئے .

میانمار کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں منڈلے میںہوئی ہیںجہاں 694 افراد ہلاک ہوئے دارالحکومت نیپیئی داو میں94، کیاک سی میں30اور ساگائنگ میں18افراد ہلاک ہوئے ہیں منڈلے میانمار کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور زلزلے کے مرکزسے قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوا ہے شہرمیں بجلی اور مواصلاتی لائنیں منقطع ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مسائل آرہے ہیں.

شہر منڈلے میں امدادی کارکن اب بھی ایک بلند عمارت کے ملبے تلے پھنسے سات افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں امدادی کاموں میں شامل ایک شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات بھر اس عمارت سے 50 افراد کو زندہ نکالا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی باقی پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں بڑی مشینوں کی ضرورت ہے وہ اب بھی چیخ رہے ہیں اور ہم اب بھی ان کی آوازیں سن سکتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جان پا رہے کہ وہ کہاں ہیں.

اس سے قبل ایک امدادی کارکن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مدد کے لیے پکارتے لوگوں کو بچانے کے لیے وہ اپنے ہاتھوں سے ملبے کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لوگ مدد کے لیے چیخ رہے ہیں شہری اپنی مددآپ کے تحت ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں چین‘بھارت‘تھائی لینڈ سمیت قریبی ممالک سے امدادی ٹیمیوں کے آج میانمار پہنچے کے امکانات ہیں زلزلے میں زندہ بچ جانے والی ایک خاتون نے کہ وہ منہدم ہونے والے ہوٹل کے اندر پھنسے لوگوں کی آوازیں کیسے سن سکتی تھی خاتون ایک ٹیچر ہیں ان کا کہنا تھا میں ان ماﺅں کے رونے کی آوازیں سن سکتی تھی جن کے بچے اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں ایک اور خاتون نے بتایا کہ منڈلے ایک سانحے کا منظربن گیا ہے یہ کسی تباہ شدہ شہر کی طرح ہے بہت سے لوگ اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں.

دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے کر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا ہے کہ کر رہے ہیں زلزلے سے اب بھی کے لیے

پڑھیں:

 مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی ۔
علی پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اُس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعدادکیمپ میں داخل ہوگئی۔
امدادی کیمپ پر سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سےکئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، سیلاب متاثرین امدادی سامان لے گئے اورکیمپ خالی کردیا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • فوڈ پوائزنگ سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی ایک اور بیٹی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی
  • غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  •  مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی