تربیلا ڈیم میں پانی کی تشویش ناک صورتحال، بجلی کی پیداوار بند
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
تربیلا ڈیم میں پانی کی تشویش ناک صورتحال، بجلی کی پیداوار بند WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
ہری پور (آئی پی ایس )تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پانی کی قلت کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار صرف 330 میگاواٹ رہ گئی ہے۔
تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 21ہزار کیوسک جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے۔ جس کی وجہ سے پانی کی سطح 1407 اعشاریہ29 فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ کمی بجلی کی فراہمی میں مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے، خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں جب طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بجلی کی پیداوار تربیلا ڈیم میں پانی کی
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ میں موسلادھار بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 27 جولائی تک لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور گجرات میں 24 سے26جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ادارے نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، جبکہ کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، پیشگی انتظامات مکمل کرنے، ڈرینوں کی صفائی، بھاری مشینری کی دستیابی اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔