پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں 25 منزلہ جدید ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال ایئرپورٹ آتشزدگی، سی اے اے کی مسافروں کو ہدایات

آج کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC) اجلاس میں M/s NESPAK کے پیش کردہ تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کی صدارت ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے، ڈاکٹر محمد خالد حفیظ نے کی، جبکہ PAA کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ADP M&E)  اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نے شرکت کی۔

12,40,990 مربع فٹ پر محیط اس بلند و بالا عمارت میں 06 بیسمنٹ پارکنگ اور چھت تک بلند مرکزی ایٹریم شامل ہوگا۔ خم دار ڈیزائن، ڈبل گلیزڈ کرٹن وال، اور مختلف سطحوں پر سبز صحن اسے ایک جدید اور پائیدار تعمیراتی شاہکار بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد بلیو ایریا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سی ڈی اے ہیڈکوارٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد بلیو ایریا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سی ڈی اے ہیڈکوارٹر

پڑھیں:

پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس میں کرپشن الزامات، حیران کن موڑ سامنے آ گیا