ترکیہ میں اکرام امام اوغلو کی گرفتاری پر بہت بڑا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اکرم امام اوغلو استنبول کے مئیر ہونے کیساتھ حالیہ تُرک صدر "رجب طیب اردگان" کے سیاسی حریف شمار کئے جاتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کے مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ استنبول میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے سیاسی لیڈر "اکرم امام اوغلو" کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اکرم امام اوغلو استنبول کے مئیر ہونے کے ساتھ حالیہ تُرک صدر "رجب طیب اردگان" کے سیاسی حریف شمار کئے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے بعض سروے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اس وقت رجب طیب اردگان سے بھی زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔ اسی سلسلے میں آج ایک بار پھر اکرم امام اوغلو کی ریپبلکن پیپلز پارٹی کے صف اول کے رہنماء "اوزگور اوزیل" نے عوام سے اپنے لیڈر کی رہائی کے لئے استنبول کے ایشیائی حصے میں باہر نکلنے کی اپیل کی۔ یہ امر قابل غور ہے کہ ریپبلکن پیپلز پارٹی اکرم امام کی اوغلو کی گرفتاری کو سیاسی انتقام جوئی کا حصہ قرار دے رہی ہے۔ تاہم تُرک حکام کا کہنا ہے کہ اُن کا اس گرفتاری میں کوئی عمل دخل نہیں بلکہ انہیں عدالت نے گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس گرفتاری کے خلاف ترکیہ میں ایک ہفتے سے مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔ بعض جگہوں پر احتجاج پُرتشدد ہونے کی صورت میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مرچ اسپرے، واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اکرم امام اوغلو
پڑھیں:
وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ اور گہرے تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون اور ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے اقدامات پر زور دیا گیا۔دونوں فریقین نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے ٹیکنالوجی آف ٹرانسفر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صحت کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان وڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ترکیہ کے سفیر نے بھی پاکستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو سراہا۔