محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا 89 واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا89واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں دیگر اعزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10اکتوبر2021ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پڑھیں:
ملک میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے،محسن گیلانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے حیدرآباد پریس کلب میں اعظم خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے۔ جب تک ہم فٹ بال کو گراس روٹ لیول تک نہیں لے جائیں گے، فٹ بال ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کئی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ جلد سندھ میں ریجنل ٹورنامنٹ کے بعد قومی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے لیے معیاری گراؤنڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پاکستان کے کراچی میں صرف ایک عالمی معیار کا جناح فٹ بال گراؤنڈ ہے جبکہ ہر خطے میں کم از کم ایک عالمی معیار کا فٹ بال گراؤنڈ ضروری ہے۔