شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و جبر اور دہشتگردی کی مہم ختم کرنے کیلئے پابند کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی کسی بھی تجویز کی بھرپور مخالفت کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر اور فلسطین سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق فاطمی نے یو این سیکرٹری جنرل کو سلامتی کونسل میں پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا، طارق فاطمی نے یو این چارٹر اور امن مشنز میں پاکستان کے دیرینہ عزم کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ طارق فاطمی نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و جبر اور دہشتگردی کی مہم ختم کرنے کیلئے پابند کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی کسی بھی تجویز کی بھرپور مخالفت کرے۔ طارق فاطمی نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی کو بھی اجاگر کیا، انہوں نے دہشتگردی کے خلاف اقوامِ متحدہ کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔ یو این سیکرٹری جنرل نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی فعال شراکت اور عالمی امن و سلامتی کے قیام میں کردار اور امن مشنز میں خدمات کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیراعظم کے معاون خصوصی یو این سیکرٹری جنرل کہ عالمی برادری طارق فاطمی نے کرنے کی کہا کہ
پڑھیں:
آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون، اور خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) یو کے اور آزاد کشمیر کی قیادت سے بھی تفصیلی مشاورت کی، جس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کو وزیراعظم آفس میں آزاد کشمیر کی قیادت کی اہم بیٹھک قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف باہمی مشاورت کا مظہر ہے بلکہ مرکز اور ریاست کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا عملی ثبوت بھی ہے۔
ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی