کراچی:بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی۔
اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اورحیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملکی امن و استحکام کے لیے دعا کی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، خصوصی طور پر دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔
بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔
بوہری برادری کے نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بوہری برادری عید کے
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔