کونسا سیاسی رہنما کہاں عید منائے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کونسا سیاسی رہنما کہاں عیدالفطر منائے گا، اس حوالےسے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،نوازشریف جاتی امرا میں نماز عید ادا کریں گے،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں نماز عید ادا کریں گے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان میں نماز عیدادا کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ عید کی نماز فیصل آباد میں ادا کریں گے،کنونیرایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کراچی میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر کا نماز عید اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں ادا کرنے کاامکان ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور میں عید منائیں گے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کرنے کاامکان ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاتی امرا میں عید منانے کا امکان ہے۔
اسی طرح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں نماز ادا کریں گے،سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن حیدرآباد میں نماز عید ادا کریں گے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نوشہرو فیروز میں نماز عید ادا کریں گے،سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر شاہ سکھ میں عید منائیں گے۔
دین اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ غنا علی نے وضاحت جاری کردی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی عید کی نماز ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نماز عیدآبائی علاقے ڈی آئی خان میں ادا کریں گے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی مانسہرہ میں عید منائیں گے۔
قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی آبائی علاقے چمن میں عید منائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں نماز عید ادا کرنے کا امکان ہے،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا چاغی میں عید منانے کاامکان ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں نماز عید ادا کریں گے میں عید منائیں گے ادا کریں گے وزیر میں ادا کریں گے عید کی نماز لاہور میں
پڑھیں:
بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ