درزی کی دکان میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کے سوٹ جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر صادق آباد میں درزی کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کے نئے سوٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔
صادق آباد میں سجاول روڈ پر لکڑمنڈی چوک کے قریب درزی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
درزی کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے نئے سوٹ جل کر خاکستر ہوگئے، دکان کو آگ لگی دیکھ کر دکان مالک دھاڑیں مارکر روتا رہا۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، کافی جدوجہد کے بعد دکان پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ درزی کی دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: درزی کی دکان میں
پڑھیں:
موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
چترال:گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات، بالخصوص بھلپوک سے شالی تک، سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن 1122 پر فوری رابطہ کریں۔