دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اہم اجلاس، دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام کی طرف سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں قلات میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن کو سراہا گیا جبکہ دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیےگورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے اور انہیں موثر بنانے کی ہدایت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرفراز بگٹی قلات آپریشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی قلات ا پریشن سرفراز بگٹی
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔