عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
29 سالہ بیٹر عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں کرائے گئے اسکین میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/636209459187629/
یاد رہے کہ عثمان خان نے حالیہ دنوں میں اپنی بیٹنگ سے ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جارہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی سے واپس جانے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق
GHOTKI:گھوٹکی موٹروے ایم 5 کے قریب کراچی سے واپس جانے والے بیوپاریوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 3 بیوپاری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانورلے کرکراچی کی منڈی گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بیوپاریوں سے بھرا ٹرک موٹروے ایم-5 گھوٹکی کے قریب الٹ گیا اور 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔
ریسکیور ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے بیوپاریوں کا تعلق علی پورسے ہے۔