واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 14 شہری اندھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 14 شہری زخمی ہوئے۔ واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔ اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ پر فائرنگ سے 9 سالہ بچی آسیہ زخمی ہوئی، جبکہ ساڑھے گیارہ میں 35 سالہ نوشین نامی خاتون زخمی ہوئیں۔ اس کے علاوہ 11 سالہ ارم بھی اندھی گولی کا شکار بن کر زخمی ہوگئی۔

ناظم آباد ایک نمبر پر اندھی گولی لگنے سے منصور نامی شہری زخمی ہوا، جبکہ بلدیہ قائم خانی کالونی میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ وحید زخمی ہوا۔ لیاری میں 11 سالہ ایان جبکہ بلدیہ گلشن مزدور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب تھانہ منگھوپیر پولیس نے چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کر رہا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ فائرنگ سے

پڑھیں:

کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا

کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر  تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔

مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہرغلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی، گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • کورنگی میں غیر ت کے نام پرخاتون چھریوں کے وار سے قتل
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق