لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔ مسافر نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکریہ وزیراعلیٰ، پہلی دفعہ عید پر گھر جانے والے پردیسیوں کا کسی کو خیال آیا۔ بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مسافروں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 99030222 042 بھی قائم کر دی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ، عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا سپیشل سکواڈ تمام بڑے بس سٹینڈز پر موجود رہے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسروں اور سٹاف کو شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ صرف مقررہ کرایہ ہی ادا کریں۔ کرایہ نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں آویزاں کر نے کی ہدایت  کی۔ علاوہ  ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ زیرو ویسٹ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ پر سوا کروڑ ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ کا ڈھیر سرسبز جنگل اور سولر پارک میں تبدیل ہو رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پلاسٹک بیگز پر پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کسانوں کو سبسڈی پر سپر سیڈرز دئیے جا رہے ہیں۔ صوبہ میں فیکٹریوں اور صنعتوں میں ماحولیاتی قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پہلی کلائمیٹ چینج پالیسی اور جامع پلان ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو  گا۔ ہر شہری کی سماجی ذمہ داری ہے وہ پلاسٹک کا استعمال ترک کرے۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر مبارکباد دی ہے۔ کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر شوال کا یہ چاند امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے۔ روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات قبول فرمائے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عید الفطرکا چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے۔ ہر دن اور ہر رات امن وسلامتی کی ہو۔ مریم نوازشریف نے اہل پاکستان کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ کہا اللہ تعالی سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کے لئے دعا گو ہوں۔ دلی دعا ہے کہ ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔ عیدالفطر ہر مسلمان کے لئے یوم تشکر اور اللہ تعا لی کا انعام ہے۔ عید الفطر پر یتامیٰ اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویؐ ہے۔ عید الفطر کے روز شہداء کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ گلی محلے میں ان لوگو ں کا خیال خود کیجئے جن کا دسترخوان عید کے روز بھی خالی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے وزیر اعلی رہا ہے

پڑھیں:

سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو قرآن اٹھا کر معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔

لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس فورس کی بدولت پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ممکن ہو جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: جرائم پیشہ عناصر کی شامت، ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ‘ کیا ہے؟

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین جوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ’ہم سب کو مل کر ایک صحت مند پاکستان کی تعمیر کرنی ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز رکھیں، کیونکہ نشہ اب اسکولوں اور یونیورسٹیوں تک جا پہنچا ہے، اور اس لعنت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔‘

انہوں نے واضح کیاکہ منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل فورس ’ٹیرا‘ تشکیل دی گئی ہے، جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’سی سی ڈی‘ بنائی گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ توقع رکھتی ہیں کہ فورس کے جوان اسی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شااللّٰہ پوری ہمت اور ولولے کے ساتھ آپ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل نکالا جائے گا، کسی قسم کی مصلحت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو زہر عوام میں گلیوں، شہروں اور ڈویژنز کے اندر پھیلایا گیا ہے، آپ ہی اسے جڑ سے ختم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہیں بہادر لوگ بے حد پسند ہیں اور وہ ان کی قدر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ دلیرانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی نبھائیں گے تو اللّٰہ تعالیٰ آپ کا ساتھ دے گا۔ یہ وردی صرف لباس نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ آپ ہر برائی اور لعنت کا قلع قمع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کا بیٹا موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

انہوں نے مزید کہاکہ آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا آپ کی ذمے داری ہے، اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ پاکستان کا نام سربلند کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سی سی ڈی غنڈے مریم نواز معافیاں وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز