پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
گزشتہ شب پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی اہلیہ مسز ڈاکٹر سارہ نعیم کی میزبانی میں کیا گیا۔
چاند رات کی اس خوبصورت تقریب میں سفارتکاروں، برٹش پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے معزز نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
اس موقع پر چوڑیوں، مہندی اور پاکستانی ملبوسات کے خصوصی اسٹالز کا اہتمام کیا گیا تھا، پاکستان کے مقبول موسیقار دی لیئو ٹوئنز نے لائیو پرفارمنس دی جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔
خواتین نے مہندی لگوائی، بچوں میں روایتی پاکستانی مٹھائی اور عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔
مہمانوں نے چاند رات کی تقریب میں خصوصی دلچسپی لی، انہوں نے پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور سارہ نعیم کا شکریہ ادا کیا، مسز ہائی کمشنر نے تمام مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چاند رات
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-37