عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں، عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت عید کے موقع پر ہر طرح سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ماں کا سایہ زندگی کی بڑی نعمت‘ اس کا نعم البدل کوئی نہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ اور صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ تعزیت کیلئے مرحومہ کے اہل خانہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ کامران بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھیں۔ ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں۔ والدہ کی جدائی اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔