بلوچستان میں امن کیلئے ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے، چودھری شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اپنے آبائی حلقے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے حالات بہت خراب ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے۔ اپنے آبائی حلقے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے حالات بہت خراب ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کو جاننا ہو گا، دہشت گردی کے ایشو پر ہمسایہ ممالک سے بھی بات کا قائل ہوں، بلوچستان میں امن کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کیساتھ چلنا مشکل ہے، احتجاج کا مقصد بہتر ہوتی معیشت کو روکنا ہے، انتقامی کارروائیوں کے کبھی حامی نہیں رہے۔ چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ گجرات میں 200 بستر کا چودھری شجاعت حسین ہسپتال بنائیں گے اور یہاں قتل غارت پر ڈی پی او کو سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ کالا باغ ڈیم مسئلہ حل تک دریاؤں پر چھوٹے ڈیمز کی تجویز دی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چودھری شافع حسین دہشتگردی کے
پڑھیں:
پاک یو اے ای تجارتی تعاون معاشی تعلقات کی بحالی کی علامت بن گیا
پاکستان اور امارات کے درمیان تجارتی تعاون دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کی بحالی کی علامت بن گیا۔
ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاک -یواے ای مشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 20.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
حال ہی میں پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، ہوا بازی، آئی ٹی اور توانائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت اور صنعتی شراکت داری سے پاکستان کا درآمدی بل کم اور روزگار میں اضافہ ممکن ہے۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے اور کسٹمز ہم آہنگ کرنے سے باہمی تجارت 5 سال میں دگنی ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے آئی ٹی اور فِن ٹیک شعبے خلیجی سرمایہ کاروں کے لیے خاصے پرکشش ہیں۔
کاروباری مشیر فیضان مجید نے اس حوالے سے بتایا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ’’دبئی فری زونز‘‘کا استعمال اور تجارتی سہولت مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعاون علاقائی استحکام اور معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔