کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی افغان مہاجرین کو نکالنے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ڈی سی کوئٹہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں افغان مہاجرین کو باعزت اور محفوظ وطن واپس بھیجنے سے متعلق مختلف فیصلے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ أفغان مہاجرین کے رضاکارانہ طور پر واپس جانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بلوچستان سے بھی مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں کر لیں۔ اس حوالے سے عید سے قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں افغان مہاجرین کی محفوظ اور باعزت واپسی کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی کوئٹہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ وطن واپسی کا عمل شفاف اور مؤثر طریقے سے مکمل ہو۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے سہولت مراکز قائم کرنا۔ واپسی کے عمل کے دوران سکیورٹی اور طبی سہولیات کی فراہمی، رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے اور ضروری دستاویزات کی تصدیق اور مہاجرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت افغان مہاجرین کی وقار کے ساتھ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین مہاجرین کی واپسی کے کے لئے
پڑھیں:
کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
اپنے حکم میں عدالت عالیہ بلوچستان نے پریس کانفرنس یا تقریب کیلئے ڈی سی کوئٹہ سے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب یا پریس کانفرنس کے لئے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27 اگست 2024 کو پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔