بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے مارچ میں 2 خواتین کی بے حرمتی بھی کی اور ایک مکان کو بھی تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مارچ میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران، بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی جیسی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادروں نے 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا، جن میں بیشتر سیاسی کارکن، کشمیری نوجوان، تاجر اور طلبا شامل تھے۔ ان میں سے کئی نظربندوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر بھارتی پولیس کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے دوران کم سے کم 5 افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی فوجیوں نے مارچ میں 2 خواتین کی بے حرمتی کی ایک مکان کو تباہ کر دیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں 193 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور اور گھروں پر چھاپے مارے۔ بھارتی وزیر داخلہ کے براہ راست کنٹرول میں فرقہ پرست قابض انتظامیہ نے اپنی نو آبادیاتی طرز کے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 19کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کر لیا، جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد فاروق رحمانی کی جائیداد اور مکان بھی شامل ہیں۔ یہ غیر قانونی ضبطگیاں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے اور ان کے سیاسی موقف اور آزادی کی خواہشات کو دبانے کی مذموم حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کو گزشتہ ماہ شہید کیا
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے 31 سالہ بہادر افسر میجر زیاد سلیم اور جہلم کے بہادر فرزند سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا
سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔