نیوزی لینڈ کو دھچکا، اہم بیٹر پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔
3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔
بائیں ہاتھ کے بیٹر مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ان کو کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ون ڈے میچ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
پشاور:پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔