اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں، بانی نے کہا کے پی اینٹی کرپشن فائنڈنگز کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکر کے پی اسمبلی کو مستفی ہوجانا چاہیے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ جنید اکبر کے بارے بھی بانی پی ٹی آئی کو بتایا، بانی نے کہا ہے جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کیا جائے، پنجاب کے معاملات پر بھی بانی کو بریف کیا، بانی کو بتایا عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کے بارے بانی کو بتایا کہ وہ اچھا کام کررہے ہیں، سردار خان اور اکرام اللہ پر کرپشن کے چارجز ہیں، بانی کو بتایا انکو عہدے دئیے گئے ہیں، ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے، علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں ہیں، میں علی امین گنڈا کی اجازت سے بانی سے ملنے آیا ہوں۔

اس موقع پر مبشر مقصود اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہے انہیں کتابیں نہیں دی جارہی، بانی نے کہا سات ماہ سے بچوں سے فون پر بات نہیں کرائی گئی، بانی نے کہا سیاسی ملاقاتیں بھی نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں اعظم خان سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کرونگا، پنجاب میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بھی گفت شنید ہوسکتی ہے، پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی کو بتایا بانی نے کہا کے معاملات جنید اکبر نے کہا کہ کرپشن کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا سے آزاد منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل

خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔ ان سینیٹرز میں مرزا محمد آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری اور روبینہ ناز شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تحریری منظوری پارٹی قیادت کو فراہم کردی، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اب یہ ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔ یاد رہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں، تاہم وہ طویل عرصے سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی: جنید اکبر
  • عمران کی رہائی کا امکان نہ بیٹے پاکستان آئینگے: گورنر خیبر پی کے
  • خیبر پختونخوا سے آزاد منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی
  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • خیبر پختونخوا میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے ، گنڈا پور
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ