ہم کچھ عرصے سے مواقع ضائع کر رہے ہیں، قومی کرکٹ کپتان محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں لیکن ہم کچھ عرصے سے اہم موقعوں کو ضائع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی لیکن ہماری مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے جبکہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے اچھی بولنگ کی۔
محمد رضوان نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں ہے۔
کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بولنگ اور بیٹنگ کے پہلے10 اوورزمیں اچھےنہیں رہے۔
مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہراکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ سیرز کا تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان اور نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اور نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نیوزی لینڈ محمد رضوان
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔