کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ اور گرد و نواح میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
میڈیا، اسپتال اور واپڈا سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے اداروں کو فرائض کی انجام دہی میں مشکلات درپیش ہیں۔
صوبۂ بلوچستان کے د صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔
حکام کی جانب سے معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس موبائل فون
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔