گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے۔دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاتھا۔پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے کلی خزاں کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھاجس کے نتیجے میں ہمایوں خان کی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا تھا۔

دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی۔پولیس کاکہناہے کہ زخمی کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے تھے۔بتایاگیا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کاکہنا تھاکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تھاجبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہسپتال منتقل میں گیس لیکج زخمیوں کو کے علاقے گھر میں میں گھر

پڑھیں:

سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی

مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا
دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)میاں سعید نے کہا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا ، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔سی سی پی او کے مطابق ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فی الحال تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کے علاقوں کو سیل کرکے نفری تعینات کی گئی ، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکہ، کم از کم 23 افراد ہلاک
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
  • گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے
  • محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق