شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم سے صوبے کی اقتصادی، سماجی ترقی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ سرفراز بگٹی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے کی اقتصادی، سماجی ترقی پر بات ہوئی۔ امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبے بھی زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔