ایسٹرن تھیٹر کا آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں”آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کااہتمام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ایسٹرن تھیٹر کا آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں”آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کااہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025  سب نیوز 
بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی حصوں کے متعلقہ پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا انعقادبدھ کے روز کیا ،
جس میں تصدیق اور شناخت ، انتباہ اور بے دخلی ، انٹرسپشن اور قبضے جیسے پہلووں پر عمل درآمد کی مشق کی گئی ، اور چینی افواج کی خطے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ، مشترکہ سیل اور کنٹرول کرنے ، اور کریک ڈاؤن جیسے موضوعات پر عمل درآمد کی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
—فائل فوٹوپنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔
اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک پھیل چکے ہیں
محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے۔ دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔