صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، ذاتی معالج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔
قبل ازیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے اور وہ بخار اور انفیکشن میں مبتلا ہیں۔تاہم ذرائع نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر مملکت کو دبئی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے.
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔صدر مملکت انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد شفایابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش کیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔شہباز شریف نے صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
دریں اثناگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اظہار تشویش کیا.انہوں نے آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ادھر، نواب شاہ میں صحافیوں نے صدرپاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی کےلیے دعائیہ تقریب منعقد کی۔نواب شاہ پریس کلب میں آصف علی زرداری کی درازئی عمر کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت آصف علی زرداری آصف علی زرداری کی نے صدر مملکت کہ صدر آصف میں مبتلا زرداری کو
پڑھیں:
214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا
لاہور ہائیکورٹ نے 214 سرکاری افسران کی سوشل میڈیا میں ذاتی تشہیر کے معاملے پر پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے ہریرہ ضیا ڈار کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر وقاص شاہد تارڑ پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کا ججز اور عدالتی عملے کے لیے سوشل میڈیا ضابطہ اخلاق جاری
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر رپورٹ سمیت طلب کر لیا جبکہ کیبنٹ ڈویژن سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پنجاب حکومت کو بھی تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کے 214 بیوروکریٹس اور پولیس افسران سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کا معاملہ، چیف سیکریٹری پنجاب طلب
یہ افسران سوشل میڈیا کے ذریعے ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔ عدالت پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرے۔
مزید بتایا گیا کہ 214 افسران کی فہرست بھی پٹیشن کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت سرکاری افسران سوشل میڈیا کا استعمال