لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ " انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، "وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟"

عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر "دے جا وے سخیا راہِ خدا"  کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ خفیہ این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں، عظمیٰ بخاری

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی سندھ والوں کا پرابلم کیا ہے۔؟ کبھی کہتے ہیں وزیراعلیٰ نظر کیوں نہیں آئی، کبھی کہتے کہ ان کو شہروں کی صفائی کے لیے خود آنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سندھ حکومت کے بیانات پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی سندھ والوں کا پرابلم کیا ہے۔؟ کبھی کہتے ہیں وزیراعلیٰ نظر کیوں نہیں آئی، کبھی کہتے کہ ان کو شہروں کی صفائی کے لیے خود آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ترجمانوں کی فورس ڈپریشن اور ٹینشن میں بالکل ہی حواس باختہ ہو گئی ہے، مریم نواز کو عوام کی طرف سے جو داد مل رہی اس سے آپ کا جل جل کے برا حال ہورہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں صفائی آپریشن مکمل ہونے پر مریم نواز نے ورکرز کے لیے 10 ،10 ہزار انعام کا اعلان کیا ہے، بلدیاتی نظام پنجاب کا ہے اس بلدیاتی نظام کی تکلیف سندھ حکومت کو کیوں ہورہی۔؟ عظمی بخاریٰ نے مزید کہا کہ جو بلدیاتی نظام سندھ میں ہے، اس میں صرف ایک مئیر میڈیا میں ون مین شو ہے، اس  کے علاؤہ پورے سندھ میں کوئی بلدیاتی ادارہ نظر نہیں آتا، انہیں اپنے شہر سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے، عید کے تیسرے دن بھی سندھ کی فوٹیجز لوگ دیکھ رہے ہیں جہاں کوڑا پڑا ہوا ہے، سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا بلدیاتی نظام اپنا کوڑا تک نہیں اٹھا سکتا، عظمیٰ بخاری
  • سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں، عظمیٰ بخاری
  • سندھ حکومت کے ترجمان حواس باختہ ہیں، عظمیٰ بخاری
  • حسد کا علاج نہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا
  • حسد کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، میئر کراچی کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، وزیراطلاعات پنجاب کا مرتضیٰ وہاب کو جواب
  • عظمی بخاری کے بیان پر سندھ حکومت کا رد عمل بھی سامنے آگیا
  • عظمیٰ بخاری کا سندھ حکومت کے خلاف بیان
  • سندھ حکومت کے پاس بتانے کو کچھ نہ دکھانے کو، عظمیٰ بخاری
  • آلائشوں کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ شاپر تقسیم کیے ہیں: عظمیٰ بخاری