دہشتگردی ایک فتنہ، اسے محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد +سیالکوٹ(خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چاہتا ہوں کہ سیاسی گفتگو نہ کروں ، جب سیاسی گفتگو ہو تو اس میں پھر تلخیاں آتی ہیں، عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ اس روز بھائی چارے کی روایت کو قائم رکھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، یہ ایک فتنہ ہے جسے محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ اس فتنے اور خود ریزی سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں، شہدا کی قربانیاں ملک کی توقیر میں اضافہ کرتی ہیں۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی سلامتی کے استحکام ، عوامی ریلیف کی ترجیح اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تیز کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں اور جلد ہی بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے کارروائیاں کریں گے۔ بلوچستان کے وسائل صرف کوئٹہ تک محدود نہیں ہونے چاہئیں اور صوبے کی موجودہ صورتحال پر سابقہ مرکزی حکومتوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور صوبے کے تمام حقیقی مطالبات پورے کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں، بے گناہ مزدوروں کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے ریلیف کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ عدالتیں کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔