اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، عاصم افتخار نے یو این منشور، کثیر الجہتی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنی اسناد پیش کر دیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، عاصم افتخار نے یو این منشور، کثیر الجہتی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ سفیر عاصم افتخار نے منیر اکرم کی مدت پوری ہونے پر پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عاصم افتخار نے اقوام متحدہ پاکستان کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔سلمان اکرم راجا نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی کو ہٹانے کا نہیں کہا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مکمل با اختیار بنانے کی بات کی۔سینیٹر مشال یوسف زئی نے رد عمل میں کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا،آپ بانی پی ٹی آئی کے بیانیہ کا وزن نہیں اٹھا سکتے تو کسی اور کو موقع دیں۔سلمان اکرم راجا نے پھر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے ہزیمت اٹھانا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جب سہیل آفریدی کو وزیر اعلی نامزد کیا تو بعض کو سانپ سونگھ گیا،سیاسی اورکور کمیٹی کی روداد باہر کون بھیج رہا ہے سب جانتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد شہر جہنم میں تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ
  • پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
  • پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے