کیویز کیخلاف سفیان مقیم نے کونسا ورلڈ ریکارڈ بنایا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سفیان مقیم نے 12ویں نمبر پر سب سے زیاہ انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم محض 208 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے، قانون کے تحت انکے متبادل کے طور پر نسیم شاہ کو بھیجا گیا جنہوں نے 51 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور یوں پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا۔
اس میچ میں 12ویں پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے سفیان مقیم آئے جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 12ویں نمبر پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے 10 گیندوں پر 1 چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب 11ویں نمبر کے بیٹر نسیم شاہ نے بھی میچ میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ محمد عامر کا اسی نمبر پر 58 رنز کا ریکارڈ توڑنے سے محض 7 رنز پیچھے رہ گئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25 لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اس وقت بھی پنجاب کے مختلف سیلابی علاقہ جات میں عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہے۔ ریسکیو عملہ ضروریات زندگی کی فراہمی میں ریسکیو بوٹ کے زریعے معاونت کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بدترین سیلاب کے دوران پیشگی اور بروقت انخلاء سے 2.5 ملین افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب فاروق احمد نے کہا کہ قبل از وقت انخلا سے نہ صرف انسانوں بلکہ 2 ملین سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، قبل از وقت کئی ملین افراد کا انخلاء اور جانوروں کی محفوظ منتقلی اپنی نوعیت کا منفرد اور کامیاب آپریشن تھا۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے پیشگی انخلاء میں ضلعی مینجمنٹ کیساتھ ریسکیو کی فیلڈ فارمیشن اور ریسکیو سکاؤٹس (رضاکار) نے کلیدی کردار ادا کیا، پیشگی انخلاء میں رہ جانے والے لوگوں کے لیے سیلابی علاقہ جات میں خصوصی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ فلڈ ریسکیو آپریشن میں 1500 سے زائد کشتیوں اور ریسکیو کے تربیت یافتہ عملے نے حصہ لیا، پیشگی انخلاء سے رہ جانے والے 4 لاکھ22 ہزار سے زائد لوگوں اور 54 ہزار سے زائد جانوروں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے مختلف اضلاع میں ریسکیو 1122 کے فلڈ ریسکیو آپریشن کو خود لیڈ کیا، ریسکیو 1122 اس وقت بھی پنجاب کے مختلف سیلابی علاقہ جات میں عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہے۔ ریسکیو عملہ ضروریات زندگی کی فراہمی میں ریسکیو بوٹ کے زریعے معاونت کررہا ہے، متاثرہ سیلابی کے علاقوں میں فوری مدد کے لیے ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں یا قریبی ریسکیو پوسٹ پہ رابطہ کریں۔