وقف قانون میں ترمیم یا مداخلت خطرناک ثابت ہوگی، عبد الرحیم راتھر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسمبلی اسپیکر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران خبردار کیا کہ کسی کے مذہبی اور ذاتی معاملات میں مداخلت ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس سے منفی مثال قائم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے وقف (ترمیمی) بل 2025 کو آئین ہند کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذہبی معاملات میں براہِ راست مداخلت کے مترادف ہے۔ عبدالرحیم راتھر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ (ترمیم) قانون دفعہ 25 سے متصادم ہے، جو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور اس طرح کے اقدامات ایک خطرناک مثال قائم کر سکتے ہیں۔ اسمبلی اسپیکر نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں ایک نجی تقریب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے اس ترمیم کی سخت مخالفت کی۔ ان کا یہ بیان پارلیمنٹ میں طویل بحث کے بعد وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے بل کو اقلیتوں کے لئے فائدہ مند میں قرار دیا، جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسے "مسلم مخالف" قانون سازی کا حصہ قرار دیا ہے۔ عبدالرحیم راتھر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران خبردار کیا کہ کسی کے مذہبی اور ذاتی معاملات میں مداخلت ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس سے منفی مثال قائم ہوگی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد مسلم مذہبی اداروں کی خودمختاری کو کمزور کرنا ہے، جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسے مسلمانوں کے بنیادی حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، بیرسٹر راجہ انصاری
ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے، وزیراعظم کی شاندار ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی اور ہماری سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی سے جس طرح خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھا اوراپنا دفاع یقینی بنایا۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج دنیا بہادر قوموں کیساتھ کھڑی ہے، ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھررہا ہے، آج مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا کی صف اول میں کھڑا کردیا ہے۔ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کا کہنا تھا کہ بھارت جو کل تک ہمیں تنہا کرنا چاہتا تھا آج خود تنہاہ کھڑا ہے، پاکستان اس وقت دنیا میں مرکز نگاہ ہے، وہ آج ہمارا وزیراعظم ہے ہمارا ملک ہے اور ہمارے ملک کی عوام ہے۔