دریائے سندھ سے نئی کینالز کا متنازعہ قاتل منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
رہنما فکشنل علماء مشائخ سندھ نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 پانی کی نہریں نکالنے کے منصوبے کو غیر شرعی، غیر آئینی مقامی عوامی حقوق کے منافی، ظالمانہ، غیر منصفانہ، جانبدارانہ اقدام اور سندھ کے غریب ہاریوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری، سیکریٹری جنرل مولانا منظرالحق تھانوی، صوبائی رہنما شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، مولانا مفتی اسدالحق چترالی، مولانا فہیم الدین انصاری، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا محمد جنید باڑی و دیگر رہنماؤں نے 6 اپریل اتوار کو ہونے والے سندھ بچاؤ تحریک کے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
مولانا محمد امین انصاری و دیگر علماء مشائخ نے کہا کہ ہم دریائے سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے خلاف پیر سائیں پگارا کے جرأت مندانہ موقف حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور دریائے سندھ سے 6 پانی کی نہریں نکالنے کے منصوبے کو غیر شرعی، غیر آئینی مقامی عوامی حقوق کے منافی، ظالمانہ، غیر منصفانہ، جانبدارانہ اقدام اور سندھ کے غریب ہاریوں کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں، دریائے سندھ سے 6 نئی کینالز کا متنازعہ قاتل منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دریائے سندھ سے
پڑھیں:
دیائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوہاٹ میں دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔
مزید :