آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
سربراہ آئی ایم ایف نے ٹرمپ ٹیرف پرمؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ سست شرح نمو کے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، امریکا اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے، عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا ضروری ہے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد کاروں پر25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا صدرٹرمپ کے ٹیرف ظالمانہ اور بے بنیاد ہیں، ٹرمپ کے فیصلے خود امریکی معیشت کیلئے قابل برداشت نہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے امریکی ٹیرف ا ئی ایم ایف نے
پڑھیں:
معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 3 گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے، افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔