سعود شکیل اگر چیئرمین پی سی بی بنے تو کون سا بڑا فیصلہ کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی:
قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل نے پی سی بی پر طنز کرتے ہوئے مستقل کوچ کی تقرری کا مطالبہ کر دیا۔
ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ اگر وہ چیئرمین بنے تو سب سے پہلے تین سال کے لیے مستقل کوچ مقرر کریں گے۔
سعود شکیل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی کوچنگ اسٹاف میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں مورکل، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ پی سی بی کے انتظامی امور میں عدم استحکام پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے جبکہ میدان میں بھی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
اب کیویز ہفتے کے روز ماؤنٹ مانگونئی کے تیسرے ون ڈے میں فتح سے کلین سویپ کی کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعود شکیل
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، فوڈ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی جاری کارروائیوں اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وزراء نے ایک منصفانہ اور دیرپا حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے نتائج دو ریاستی حل کے حصول میں معنی خیز کردار ادا کریں گے۔