دانانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
دانانیر مبین کی خاموشی ٹوٹ گئی، احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر واضح اور دو ٹوک ردِعمل سامنے آ گیا۔
حالیہ دنوں میں اداکارہ دانانیر مبین اور احد رضا میر کا ڈرامہ میم سے محبت عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جیسے ہی اس کے ٹیزرز جاری ہوئے مداحوں میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور شوٹنگ کے دوران ان دونوں کی خوش گوار تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔
مداحوں نے ان دونوں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا اور اسکرین کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ان کی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے، خاص طور پر جب احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے دانانیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
انہوں نے دانانیر کے لیے خود کھانا پکایا، جب کہ احد اور ان کے والد آصف رضا میر نے ان کی گریجویشن کے موقع پر انہیں ہار پہنائے۔
ان تمام خوبصورت لمحات نے مداحوں کو یقین دلا دیا کہ شاید دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
مگر اب دانا نیر مبین نے ایک انٹرویو میں اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ لوگ میرے کرداروں کو پسند کرتے ہیں، لیکن میری ذاتی زندگی کو میرے اسکرین پارٹنرز سے جوڑنا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف ایک کردار نبھا رہی ہوتی ہوں، جو اصل شخصیت سے بہت مختلف ہوتا ہے، اسی لیے مجھے آف اسکرین جوڑیاں بنانے کا رجحان کچھ خاص پسند نہیں۔
دانانیر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ آپ صرف میرے کام کو سراہیں لیکن ذاتی زندگی کا احترام بھی کریں، میں ایک اداکارہ کی حیثیت سے کرداروں میں حقیقت کا رنگ ضرور بھرتی ہوں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی وہی تعلقات رکھتی ہوں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
اسرا عارف پاکستان کی پہلی باضابطہ تربیت یافتہ خاتون واچ میکر ہیں جنہوں نے سوئزرلینڈ کے عالمی ادارے WOSTEP سے تربیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجدِ نبویؐ کی ایک منفرد گھڑی، جس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں
دبئی میں پرورش پانے والی اور بزنس گریجویٹ اسرا نے اپنی زندگی کی سوئیوں کا رخ بدل کر گھڑی سازی جیسے نایاب ہنر میں قدم رکھا اور اب وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے نوجوان اس شعبے میں آگے بڑھیں۔ جانیے یہ دلچسپ کہانی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں