راحت فتح علی خان میوزک ٹور کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، کہاں پرفارم کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
راحت فتح علی خان برمنگھم، لندن اور مانچسٹر میں اپنے مداحوں کے لئے پرفارم کریں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ بارہ سال کی عمر میں پہلی بار برطانیہ آئے تھے اور انہیں برطانوی عوام سے خاص لگاؤ ہے۔
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
اس ٹور میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کے صاحبزادے بھی موجود ہیں، جو اس دورے کے دوران پہلی بار بڑے آڈیٹوریم میں پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ بھی اس ٹور میں راحت فتح علی خان کے ساتھ شامل ہیں۔
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے فارغ اوقات میں مہدی حسن، ملکہ ترنم نورجہاں، محمد رفیع، کشور کمار اور لتا منگیشکر کی موسیقی بڑے شوق سے سنتے ہیں۔گلوکار نے اپنے مداحوں سے اپنی پرفارمنس کے لیے بھرپور محبت اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راحت فتح علی خان
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم این اے نے عوام کو ہدایت کی کہ درختوں، بلبورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر پارک کریں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔