---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کی جَلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے صدرِ مملکت سے کہا کہ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شریف نے

پڑھیں:

صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان، آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریا کے ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں ’میٹا‘ کے خلاف اہم شکایت، سبب کیا نکلا؟

صدر نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ صدر آصف زرداری نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور سبکدوش سفیر کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریا سبکدوش صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم