مسلمان بی جے پی اور کانگریس کے باہمی جھگڑے میں نہ پڑیں، انجینیئر رشید
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی اور کانگریس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں میرا کوئی دشمن یا دوست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ جو انجینیئر رشید کے نام سے مشہور ہیں نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیا اور اس بل کی شدید مخالفت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کے جھگڑے میں نہ پڑیں۔ انجینیئر رشید نے کہا "میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کھلے عام مسلمانوں کو ان کی حثیت دکھاتی ہے اور کانگریس سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں پر بالواسطہ میٹھی چھری سے وار کرتی ہے، میں مسلمانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دونوں پارٹیوں کے درمیان نہ پھنسیں، ہم ووٹ بینک سے پرے ہیں"۔
رکن پارلیمنٹ نے سوال کیا کہ بھارتی مسلمانوں کو اپنی وفاداری کیوں ثابت کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کا اتنا ہی ہے جتنا کہ ہندوؤں کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود مسلمانوں کو وقف کی جائیدادوں کا جائزہ لینا چاہیئے، کیا جائیدادوں کا غلط استعمال نہیں ہو رہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید نے ایک موقع پر بی جے پی اور کانگریس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں میرا کوئی دشمن یا دوست نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیوں پر شدید تنقید کی اور مسلمانوں کو خود اپنا جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی جے پی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ مسلمانوں کو انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امن فوج غزہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، پاک فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں، عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے، پاکستان پالیسی بنانے میں خودمختار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 1667 دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم سیاسی جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروپس ملک میں جرائم اور اسمگلنگ روکنے میں رکاوٹ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتی، دہشت گردی کا خاتمہ اہم ہے۔ دہشت گردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔ افغان طالبان کو پاکستان کا رسپانس فوری اور موثر تھا۔ پاکستان کے رسپانس کے وہی نتائج نکلے جو ہم چاہتے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں منشیات اسمگلرز کی افغان سیاست میں مداخلت ہے اور وہاں سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان اسمگل کی جا رہی ہے۔