گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 22.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 3.74 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ اسلام ؁ائمز۔ بر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.

58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 28.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں 8.57 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 22.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 3.74 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 26 فیصد جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 129 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ادارے کی غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جبکہ انفراسٹرکچر گزشتہ مالی سال کے رواں مالی سال کے سس کی مد میں کیے گئے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی۔

ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے ، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے،ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے لازمی پلائیں،وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے۔

پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے، رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • حکومت کا 2600 ارب کے قرضے قبل از وقت واپس اور سود میں 850 ارب کی بچت کا دعویٰ
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملے؟توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  •  خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی
  • خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 26 تک پہنچ گئی
  • خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی