بیرسٹر گوہر کا علی امین کو مستقبل میں خاموش رہنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستقبل میں خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کے اختلافات اندر رکھنے کا مشورہ دیا اور خاموش رہنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران بیرسٹر گوہر نے امریکا میں تیمور سلیم جھگڑا اور لندن میں اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری علی امین گنڈاپور سے بیانات سے متعلق ملاقات ہوئی، رہنماؤں سے رابطہ کرکے کہا کہ میڈیا پر بیانات سے گریز کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر نے
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔