اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ لیویز حکام نے ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کو قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے پشاور جانے والی کوسٹر مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، افسوس ناک حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہو گئے، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مسافر کوسٹر رفتار پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی درگئی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ لیویز حکام نے ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کو قرار دیا ہے۔ حادثے کے بعد مین شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل رہی، جسے بعد ازاں کلیئر کر کے بحال کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بے قابو ہو

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم