پاکستان کا عالمی برادری سے دہشتگردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے قبضے میں موجود غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملکوں سے بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی مل رہی ہے جو ان کے لیے خطرہ بن چکی ہے قونصلر عاطف رضا نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ کیا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بازیاب کیا جائے اور دہشت گرد گروپوں تک ہتھیاروں کی رسائی کو روکا جائے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ کو بند کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عالمی امن اور پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دہشت گرد گروپوں ہتھیاروں کے
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کرنے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے 33 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ، جو رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ۔
ایف آئی اے کی مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب سے حراست میں لیا، جنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔