صدر مملکت کی طبیعت میں بہتری کے باوجود ملاقاتوں پر پابندی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کا صدر زرداری کو فون، جلد صحتیابی کی دعا
نجی ٹیلی ویژن رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ صدر کے اہل خانہ کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے فون پر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی تھی، اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کورونا کا شکار، قرنطینہ کردیے گئے، ملاقاتوں پر پابندی
وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔
اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو کو فوننائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو۔
اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے اُن کے والد صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا۔ نائب وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُن کے لیے گلدستہ بھی بجھوایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علی زرداری صدر مملکت کے لیے
پڑھیں:
نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔