سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین ہڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی، اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، خطاب میں ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی، سندھ کے سب سے بڑے مسئلے کینالز پر واضح پالیسی بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کینالز نا منظور ہیں، بلاول بھٹو نے کہا ہم شہباز کے ساتھ نئیں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی بھی صورت میں کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت کینالز نہیں بننے دے گے، بیرونی ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کسی صورت ملک کو نقصان پہنچننے نہیں دیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جو لوگ افراتفری چاہتے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، شہید محترمہ بےنظیر بھٹونے کالا باغ ڈیم والے مسئلے پر دھرنا دیا تھا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ محترم آصف علی زرداری نے دیا، آصف علی زرداری نے ملک کے ہر کونے کی آواز کو سنا تھا اور کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر فیصلہ دیا تھا، این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبائی خود مختاری پر بھی آصف علی زرداری کے دور میں کام ہوا تھا، خیبر پختونخوا کا نام بھی آصف علی زرداری نے ہی رکھا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر میں کہا کہ بلوچستان کے لیے پیکج کا اعلان بھی آصف علی زرداری نے کیا تھا، مشکل حالات میں پاکستان کھپے کا نعرہ بھی آصف علی زرداری نے لگایا تھا، بلاول بھٹو نے کل جلسے میں کہا کہ ہم تمام صوبوں کو ایک ہونا چاہیے، کینالز کا مسئلہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل چیئرمین نے یہ اعلان کیا ہے اٹھارہ اپریل کو کینالز اور دہشتگردی کے مسئلے پر حیدرآباد میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں، یہ جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا، مخالفین جو چاہتے ہیں ملک کو استحکام نہ ہو ان کےکہنے پر فیصلے نہیں ہوتے فیصلہ ہماری لیڈر شپ کرتی ہے، لیڈر شپ ہمیشہ صحیح وقت ہر صحیح فیصلے کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینالز پر باقی پارٹیاں جو تقریرں کر رہی ہیں وہ کینالز پر کم پیپلز پارٹی کے خلاف زیادہ کر رہی ہیں، عظمی بخاری کو آئین پڑھنا آتا ہے، پنجاب کی وزیر اطلاعات جیسا شخص اطلاعات کے منصب پر بیٹھ کر غلط بیان دے رہا ہے، عظمی بخاری کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت آمنے سامنےآئے،پیپلز پارٹی کینالز پر سیاست نہیں کر رہی،پیپلز پارٹی ایک سلجھی ہوئی سیاست کر رہی ہے، پیپلزپارٹی اپنے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں سات کروڑ لوگ بستے ہیں، سندھ کے لوگوں کو پتہ ہے پیپلز پارٹی والے مر جائیں گے لیکن سندھ کے مفاد میں کوئی سودا نہیں کریں گے، آصف علی زرداری اس ملک کے سب سے قابل سیاستدان ہیں، کوئی عقلمند انسان عظمی بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، اگر عظمی بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان مدرسوں کو فنڈنگ کی جن کے ذریعے دہشت گردی کو پھیلایا گیا، پی ٹی آیی نے کہا طالبان کے دفاتر یہاں کھولے جائیں، پی ٹی آئی کے لیے دعا ہے کہ اللہ انہیں بچا کر رکھے، ہمارے قائدین اور ورکرز کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین ہڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پیپلز پارٹی نے کہا تھا پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں پی ٹی آئی نے منع کر دیا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے صوبے چلیں کام ہو۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی پیپلز پاٹی نے پاکستان مضبوط کرنے کی کوشش کی،پیپلز پارٹی کا وفد وزیر اعظم سے مل چکا ہے، پیپلز پارٹی واضح پیغام دے چکی ہے کہ کینالز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم نے ہر فورم پر کینالز مسئلے پر بات کی خطوط بھی لکھے، ہمیں امید ہے کینالز مسئلے پر پیپلز پارٹی سرخرو ہوگی، ہم پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، آصف علی زرادری نے اپنا سارا پاور پارلیمنٹ کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی نہیں گھبرائی، سندھ کے حقوق کے لیے جو آصف علی زرداری نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا، وزیر اعظم سے اپیل ہے پاکستان کو مضبوط کریں اور کینالز کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھی آصف علی زرداری آصف علی زرداری نے کہ پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نے کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے میں کہا کہ کینالز پر پی ٹی آئی نے کہا کہ مسئلے پر کے ساتھ سندھ کے کر رہی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار

پشاور:

سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے بلائی گئی امن و امان کے حوالے سے اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت سطح پر ہے اور حکومت پہلے سے ہی فیصلے کرچکی ہوتی ہے، اگر اے پی سی تحریک انصاف کی سطح پر بلائی جاتی تو اے این پی شرکت کرتی۔

اسی ضمن میں ترجمان جے یوآئی عبدالجلیل جان نے تصدیق کی ہے کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
  • بارش کی تباہ کاریوں کیخلاف کسی صوبے کو مدد چاہیے تو حاضر ہیں، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن
  • شدید بارشیں، سیلاب،کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو امداد کیلئے حاضر ہیں:شرجیل میمن