12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا: نہال ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نہال ہاشمی — فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔
مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے آگے بڑھا جبکہ کراچی میں صنعتیں بھی دوبارہ چلنا شروع ہو گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ن لیگ اور اتحادیوں نے کام کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر کے آئی پی پیز کو پابند کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا، پی ٹی آئی کے 4 سالہ حکومت نے گردشی قرضے کا پہاڑ کھڑا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔