عظمی بخاری کہہ رہی ہے صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آ رہی ہے، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کو صدر مملکت متعلق جھوٹ پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے، صدر مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے وزیر اطلاعات پنجاب کی قانون متعلق لاعلمی پر حیرانگی کا اظہار کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ مریم باجی نے تو بتایا میری کابینہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ہے، عظمی بخاری کہہ رہی ہے صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آ رہی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب معلومات اتنی ناقص ہونے پر افسوس ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمی بخاری بتائیں صدر مملکت کے پاس کونسی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے؟، وزیر پنجاب بتائیں صدر کس قانون تحت کینال بنانے کی منظوری دے سکتے ہیں؟ سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کو صدر مملکت متعلق جھوٹ پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوسکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے وزیر اطلاعات پنجاب جھوٹ پھیلانے صدر مملکت نے کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
دہشت گرد پناہ گاہوں پر تشویش، طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی: دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج امریکی ہم منصب سے ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایرانی صدر اور افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستانکی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔ افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تیاری ہو رہی ہے۔ پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے حکومت کو تجاویز دی ہیں، فیصلہ ہونا باقی ہے۔ توسیع یا پابندی سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ اور ریاستی ادارے کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورہ افغانستان انتہائی اہم تھا۔ دورے میں افغان ہم منصب سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کی حوالگی کا معاملہ زیر غور آیا۔ افغان قیادت نے پاکستانی خدشات پر مثبت رویہ دکھایا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی پر تکنیکی بات چیت جاری ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا رجحان واضح ہے۔ مثبت سفارتی رجحان کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک کوشاں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کثیر الجہتی اور عوامی رابطوں پر مبنی سمجھتا ہے۔ پاکستان ایران جوہری مذاکرات میں سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ جوہری معاہدے کا حل سفارتی سطح پر ہونا چاہیے۔ دونوں ممالک جلد ایرانی صدر کے دورے کی متفقہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔ ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بھارت سے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ بھارت کی تاخیری حکمت عملی مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پرامریکہ میں ہیں۔ اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بات کی۔ نائب وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی۔ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔ پاکستان اور بھارت سے متعلق امور اور سیز فائر کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔