ملک دیوالیہ پن سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے: بیرسٹر دانیال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے آج ملکی ترقی اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک گزشتہ ادوار کے اقتصادی بحران سے نکل کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔ جس وقت موجودہ حکومت برسرِاقتدار آئی، ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر تھا، مگر آج معاشی و سیاسی استحکام نے نہ صرف صورتحال بدل دی ہے بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف بھی دیا جا رہا ہے۔ ہماری ترجیح گالی گلوچ کی بجائے تعمیراتی سیاست ہے۔‘‘
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے رمضان کے دوران 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد دی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف پیکج اور سہولت بازاروں سے 1 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو راحت پہنچائی گئی۔ بجلی کے شعبے میں وزیراعظم شہباز شریف کیطرف سے کئے گئے تاریخی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’لوڈشیڈنگ کے خاتمے، بجلی کے بلوں میں رعایت، اور گردشی قرضوں میں 400 ارب روپے کی ادائیگی اور آئ پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے بجلی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ان شاء اللہ ہر ماہ عوام کو مزید ریلیف ملتا رہے گا۔‘‘
پنجاب حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ “پنجاب ترقیاتی پروگراموں کے تحت 1 کروڑ 90 لاکھ سکول کے بچوں کو مفت کھانا، کسانوں کو سستے ٹریکٹر، اور نوجوانوں کو لیپ ٹاپ جیسے اقدامات سے معاشرتی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سرکاری ٹھیکوں کو ای پورٹل پر منتقل کر کے بدعنوانی کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔‘‘
خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال نے کہا کہ ’’صوبے میں کرپشن کی داستانیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ باچاخان یونیورسٹی میں جعلی بورڈ کی تشکیل، زرعی یونیورسٹی میں سینکڑوں غیرقانونی بھرتیاں، اور احتساب سیل کو بند کرنا ثابت کرتا ہے کہ کرپشن کے خلاف دعوے محض نعرے تھے۔ بلین ٹری سونامی منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جبکہ 20% درخت بھی نہیں لگائے گئے۔ عوامی فنڈز کو مساجد کے نام پر لوٹا گیا اور افواجِ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں استعمال کیا گیا۔‘‘
مستقبل کے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے بیرسٹر دانیال نے کہا کہ ’’اڑان پاکستان پروگرام کے تحت ملک کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم پختہ ہے۔ ہم عوام کے وعدے پورے کرنے، نفرت کی سیاست کو مسترد کرنے، اور ترقی کے ہر شعبے میں شفافیت کو فروغ دینے پر کاربند ہیں۔‘‘
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر دانیال کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔