3 بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے نالے میں گر گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
فورس گراؤنڈ کے قریب 3 بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے نالے میں گر گئے۔نالے میں گرنے سے 2 چچازاد بھائی جاں بحق ہو گئے، ایک کو اہل علاقہ نے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 12 سالہ خدا بخش اور 16 سالہ ضامن گوپانگ شامل ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نالوں کی تعمیر کے نام پر تین ارب روپے خرچ ہوگئے تاہم تاحال تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔