ریلوے مسافروں کےلیے خوشخبری : کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔
وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اپریل کےآخرمیں بحال کیا جائے گا ۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خوشحال خان خٹک ایکسپریس کہا کہ
پڑھیں:
اسپیکر تنخواہ تنازع،حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید،ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام
اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ نہ میرے کبھی آئیڈیل تعلقات رہے ہیں اور نہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دیگر لوگوں کے بھی ناراض ہونے کا مجھے علم نہیں، خواجہ آصف سینئر رہنما ہیں اپنی ہی پارٹی کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دے رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ہائبرڈ نظام نہیں ہے، خواجہ آصف کبھی ہائبرڈ نظام کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو کبھی دیگر بیانات دیتے ہیں، جو فیصلے ہوتے ہیں وہ پارٹی کرتی ہے، پھر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اختلاف کرنا ہو تو تب کرنا چاہیے جب پالیسی آتی ہے، اگر کوئی سینئر رہنما پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرے تو اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے، اس وقت ذاتی عناد کو پیچھے رکھنا چاہیے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلے پارٹی کرتی ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے، شہباز شریف اتحادیوں اور پارٹی کے اندر کے اختلافات کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔