صدر آصف علی زرداری کے متعلق شاندار خبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سٹی42: سوشل میڈیا اور دشمن ملک کے میڈیا میں پھیلائی جا رہی فیک نیوز کے طوفان کے دوران صدر آصف علی زرداری کے متعلق شاندار خبر آ گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کے ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا، الحمدللہ صورتحال یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری کل نہیں تو پرسوں ہسپتال سے ڈسچارج ہو رہے ہیں کیونکہ ان کی صحت بہت بہتر ہے۔
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
عین اس وقت جب صدر مملکت کے سارا گھرانہ اور پارٹی کے کارکن شہید قائد عوام ذیڈ اے بھٹو کی برسی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور خود صدر مملکت صاحب فراش ہونے کے سبب ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پاکستان کے دشمنوں، شر پسندوں اور بھارت میں پاکستان کے کھلم کھلا دشمنوں نے صدر آصف علی زرداری کے متعلق جھوٹی افواہوں کی بارش کر دی۔ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے فیک تصویریں اور ویڈیوز بھی پھیلائی گئیں، یہ جھوٹ کا طوفان اتنا بڑھا کہ آج کراچی مین صدر آصف علی زرداری کے دوست اور ذاتی فزیشن ڈاکٹر عاصم کو نیوز کانفرنس کر کے قوم کو یہ خوشی کی خبر بتانا پڑی کہ صدر آصف زرداری بخیریت ہیں اور زیادہ سے زیادہ دو دن میں ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو رہے ہیں۔
سود میں مزید کمی کی گنجائش، مہنگائی کے خٓتمہ کا فائدہ عوام تک پہنچانا ہے، اورنگزیب
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔
ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ وہ ہفتہ کو ضیاء الدین اسپتال کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں۔ صدر مملکت گزشتہ ہفتہ کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے۔ میں کراچی آ گیا تھا، صدرِ مملکت کا فون آیا کہا کہ عید کے دن میری طبیعت ناساز ہے۔
"کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی"ایک بار پھرسکرین پرواپسی کے لیے تیار
ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر مملکت کا عید کے دن شام کو پھر فون آیا اور کہا کہ سردی لگ رہی ہے، مجھے بخار ہو گیا ہے۔ میں رات کو نوابشاہ پہنچا۔ وہاں اتنی سہولیات نہیں ہیں۔
ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو ہم صدرِ مملکت کو کراچی لائے، اسپتال میں داخل کیا اور ان کے ٹیسٹ شروع کیے۔ ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا کہ صدرِ مملکت کو کورونا ہوا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ اب صدرِ آصف زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہے، کل یا پرسوں صدرِ مملکت اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم صدرِ مملکت کو دیکھ رہی ہے۔ کورونا اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔ اینٹی وائرس دوائیاں بھی اب پاکستان آ گئی ہیں۔
پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین جو چاہیں کہتے رہیں، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ سوشل میڈیا پر جو فیک خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔ صدرِ مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدرِ مملکت اپنی اسپتال سے فوٹیج جاری کرتے ہیں یا نہیں، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہو گا۔ پرائویسی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ سوشل میڈیا پر جو نام نہاد فوٹیجز چل رہی ہیں وہ سب جعلی ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صدر ا صف علی زرداری ڈاکٹر عاصم حسین نے صف علی زرداری کے ڈاکٹر عاصم نے سے ڈسچارج ہو سوشل میڈیا زرداری کی صدر مملکت نے کہا کہ مملکت کو کہ صدر
پڑھیں:
کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان نے 1947 میں جہاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کے ڈوگرہ راج سے آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں، یہاں ہر وادی میں اسکول ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہیں، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، یہاں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کررہا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔